انگلینڈ کرکٹ ٹیم ون ڈے ٹرائی سیریز میں شرکت کے لئے پاکستان پہنچ گئی
انگلینڈ کرکٹ ٹیم ون ڈے ٹرائی سیریز میں شرکت کے لئے پاکستان پہنچ گئی

مزید خبریں
راولپنڈی۔16اکتوبر (اے پی پی):انگلینڈ کرکٹ ٹیم ون ڈے ٹرائی سیریز میں شرکت کے لئےپاکستان پہنچ گئی۔ پی سی بی حکام نے مہمان ٹیم کا استقبال کیا۔ انگلش ٹیم کل بروز ہفتہ کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی۔ ٹرائی سیریز کا افتتاحی میچ 18 اکتوبر کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں 20 اکتوبر کو آمنے سامنے ہوں گی۔ 18 سے 31 اکتوبر تک جاری رہنے والی ٹرائی سیریز کے میچز راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے جبکہ ایونٹ کا فائنل 31 اکتوبر کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہو گا۔







