شیخوپورہ ۔ 12 اگست (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف اور ڈپٹی کمشنر شیخوپوره ڈاکٹر وقار علی خان کی خصوصی ہدایت پر 13 اگست بروز منگل شام 4 بجے کرکٹ اسٹیڈیم شیخوپوره میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام جشن آزادی میراتھن کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں 8 سو میٹر ، 4 سو میٹر ، 2 سو میٹر اور 100 میٹر کی میراتھن کے مقابلہ جات ہونگے ۔
اسسٹنٹ کمشنر شیخوپوره بلاول علی نے ان خیالات کا اظہار 13 اگست کو منعقد ہونیوالی میراتھن ریس کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوۓ کیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر بلاول علی نے کہا کہ اس میراتھن میں 14 سال تک کی عمر کے بچے شامل ہونگے ، میراتھن ریس کا پہلا انعام 10 ہزار ، دوسرا انعام 5 ہزار جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنیوالے کھلاڑیوں کو میڈلز سے نوازا جائےگا ۔