کرکٹ جیت گئی ،اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راونڈر جے پی ڈومنی جنوبی افریقا سے اجازت نہ ملنے کے باوجود اپنی ذمہ داری پر پاکستان آئیں گے

77
ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کو ملتوی کردیا گیا
ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کو ملتوی کردیا گیا

لاہور ۔ 18 مارچ (اے پی پی)کرکٹ جیت گئی ،پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راونڈر جے پی ڈومنی جنوبی افریقا کی جانب سے اجازت نہ ملنے کے باوجود اپنی ذمہ داری پر پاکستان آئیں گے۔ ان کے اس فیصلے نے دنیا بھر کے کرکٹرز کو مثبت پیغام دیا ہے ۔ذرائع کے مطابق جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ کی جانب سے ڈومنی کو پاکستان جانے کی اجازت نہیں دی گئی ہے تاہم اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راونڈر نے اپنی ذمہ داری پر پاکستان جانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے ڈومنی نے جنوبی افریقی بورڈ کو تحریری طور پر آگاہ بھی کر دیا ہے کہ کسی نقصان کی صورت میں وہ خود ذمہ دار ہوں گے۔