کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کا جھال چکیاں کے قریب گوالہ کالونی کی سائٹ کا جائزہ

62

سرگودھا۔ 19 نومبر (اے پی پی):کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان نے جھال چکیاں کے قریب گوالہ کالونی کی سائٹ کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کالونی کی تعمیر میں حائل قانونی رکاوٹوں کو ترجیح بنیادوں پر حل کروانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں جگہ جگہ رکھے مویشیوں سے شہریوں کو سیوریج کے سنگین مسائل کا سامنا ہے۔ ایسے تمام مویشیوں کا شہر سے جلد از جلد انخلا ناگریز ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوالوں کالونی کے قیام تک مویشیوں کو شہر سے باہر منتقل نہ کرنے کا عزر درست نہیں۔ کمشنر نے کہا کہ شہر میں رکھے مویشیوں کے سڑکوں پر آوارہ پھرنے پر مویشی مالکان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔ کمشنر نے موقع پر موجود افسران سے گوالہ کالونی سے متعلق تبادلہ خیال بھی کیا۔

اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن یاسر بھٹی ، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ بلال حسن اور ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل رانا شاہد عمران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔