کمشنر مکران ڈویژن سیعد احمد عمرانی کے زیر صدارت ڈویژنل ٹاسک فورس برائے انسدادِ پولیو کا اجلاس

80
Polio

کوئٹہ۔ 03 جنوری (اے پی پی):کمشنر مکران ڈویژن سیعد احمد عمرانی کے زیر صدارت ڈویژنل ٹاسک فورس برائے انسدادِ پولیو کا ایک اہم اجلاس کمشنر آفس تربت میں منعقد ہوا جس میں 07جنوری سے شروع ہونے والی انسدادِ پولیو مہم کی تیاری، عملدرآمداور ورکرزکی سکیورٹی کے حوالے سے متعدد فیصلے کیے گئے۔

اجلاس میں پولیو وائرس کی مجموعی صورتحال اور اس کی روک تھام کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈی ایچ او کیچ ڈاکٹر ابابگر بلوچ ، ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی مرتضی احمد ، پی ڈی اے ڈبلیو ایچ او مکران ریاض احمد ، ڈویژنل ڈائریکٹر محکمہ تعلیم غفور احمد دشتی ، ڈی ای او کیچ زاہد حسین ، ڈی ایس او ڈاکٹر نوروز یعقوب ، ڈی ایس پی لعل جان سمیت دیگر افسران نے شرکت کی جبکہ ڈپٹی کمشنر پنجگور ممتاز کھتران ،ڈی ایچ او پنجگور اور ہیلتھ کے دیگر افسران نے اجلاس میں بذزیعہ ویڈیو لنک شریک ھوئے اجلاس میں پولیو مہم کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ پولیو مہم کے لیے عملے کی تربیت کا عمل مکمل ہوچکا ہے مہم کے دوران پولیو سے بچاؤ کے قطرے اور وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی بچوں کو پلائی جائے گا اجلاس میں کمشنر مکران نے ڈویژن کے ضلعی انتظامیہ کے سربراہان کو ہدایات جاری کی کہ وہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کےلئے اپنے اپنے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر سکیورٹی پلان سمیت تمام انتظامات کو مکمل تشکیل دیں اور 6 جنوری تک پولیو مہم کے تمام انتظامات کو مکمل کرکے ضروری لاوزامات کو متعلقہ اسٹیشنوں تک بروقت پہنچادیں ۔

اجلاس میں متفقہ طور فیصلہ کیا گیا ہے کہ پولیو مہم کے افتتاحی کیمپین کو 7 جنوری مقرر کی جائے اور 8 جنوری کو پولیو مہم کے ٹیمیں گھر گھر جاکر پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گےاور تمام ڈپٹی کمشنروں کو پولیو مہم کی کڑی نگرانی کی ہدایت کی اور ساتھ ہی روزانہ کی بنیاد پر اپنے متعلقہ افسران کو رپورٹ بھی جمع کروائیں اور محکمہ صحت کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام ٹرانزٹ پوائنٹ اور بس اڈوں پر بھی بچوں کو انسدادِ پولیو کے قطرے لازمی پلائے جائیں جبکہ محکمہ تعلیم کے افسران کو بھی ہدایت کی کہ مہم کے دوران نجی وسرکاری اسکولوں میں بھی بچوں کو انسدادِ پولیو کے قطرے لازمی طور پر پلائے جائیں جبکہ اجلاس میں ڈی ایس او ڈاکٹر نوروز یعقوب نے اجلاس میں پولیو مہم کے حوالے سے شرکاء کو تفصیلی بریفگ دی۔