کوئٹہ ، ہنہ بائی پاس پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ، پولیس اہلکار شہید ، ملزمان فرار

155
Firing

کوئٹہ۔ 20 نومبر (اے پی پی):کوئٹہ کے علاقے ہنہ بائی پاس پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک پولیس اہلکار کو شہید کردیا اور موقع واردات سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق پیر کی صج کو ہنہ بائی پاس پر نامعلوم مسلح افراد نے ایک پولیس اہلکار کو شہید کردیا ۔ پولیس کو اطلاع ملتے ہی جائے وقوع پرپہنچ کر لاش کو سول ہسپتال منتقل کردیا جہاں ان کی شناخت کانسٹیبل غلام مرتٖضی کے نام سے ہوئی ہے

پولیس کے مطابق یہ واقعہ آج صبح کوئٹہ ہنہ بائی پاس پر اس وقت پیش آیا جب پولیس کانسٹیبل غلام مرتضٰی گھر سےزرغون آباد تھانے کی جانب موٹرسائیکل پر ڈیوٹی کرنے جارہے تھےکہ نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے باعث پولیس کانسٹیبل غلام مرتضٰی موقع پرشہید ہوگئےواقعہ کے نامعلوم ملزمان فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے جبکہ پولیس نے واقعے سے متعلق تفتیش شروع کردی ہے۔