کوئی بھی جنگ بندی حماس کے لیے تحفہ ثابت ہوگی ، ہلیری کلنٹن

133
ہلیری کلنٹن

نیویارک ۔31اکتوبر (اے پی پی):سابق امریکی وز یر خارجہ ہلیری کلنٹن نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی ممکن نہیں ہے۔

سعودی خبررساں ادارے کے مطابق ہلیری کلنٹن نے یہرائس یونیورسٹی کے بیکر انسٹی ٹیوٹ گالا میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کوئی بھی جنگ بندی حماس کے لیے تحفہ ثابت ہوگی اور اسے جنگ بندی کے دوران اپنے ہتھیار دوبارہ بنانے کے قابل بنا دے گی۔ انہوں نے کہاکہ جو لوگ اب جنگ بندی کا مطالبہ کر رہے ہیں وہ حماس کو نہیں سمجھتے، یہ ممکن ہی نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ حما س جنگ بندی کا وقت ہتھیار بنانے اور جمع کرنے میں صرف کرے گا ، اپنی پوزیشن کو مضبوط بنائے گاتاکہ اسرائیلیوں کے ممکنہ حملے کو روک سکے۔ ہلیری کلنٹن نے یہ بھی کہا کہ غزہ میں ایندھن سمیت امداد کی اجازت دینا ایک ” مخمصہ ” ہے جس کا ” ہاں یا نہیں ” جواب دینا مشکل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ساری صورتحال کے کئی پہلو ہیں۔