کورونا وائرس مثبت کیسز کی شرح 4.61 فیصد پر پہنچ گئی،این آئی ایچ

62
National Institute of Health
National Institute of Health

اسلام آباد۔4جولائی (اے پی پی):24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 14 ہزار 632 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔سوموار کے روز این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ ٹویٹ میں شیئر کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14 ہزار 632 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں سے 675 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 4.61 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے 2 مریض جاں بحق ہوئے جبکہ 153 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔