کورونا وائرس کے باعث پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا میں اموات ریکارڈ کی گئیں ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

88

اسلام آباد۔17اپریل (اے پی پی):نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 112 اموات ہوئیں جن میں سے 31 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4 ہزار 976 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 81 فیصد,لاہور میں 81 فیصد،گوجرانوالہ میں 88 فیصد اور مردان میں 55 فیصد مریض ہیں۔

اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسسز کے تناسب کے لحاظ سے پشاور میں 78 فیصد،صوابی میں 100 فیصد،چارسدہ میں 89 فیصد اور گوجرانوالہ میں 85 فیصد مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 65 ہزار 279 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 11 ہزار 623, پنجاب میں 38 ہزار 811, خیبرپختونخوا میں 7 ہزار 709, اسلام آباد میں 4 ہزار 713, بلوچستان میں 1 ہزار 72,گلگت بلتستان میں 414, آزاد کشمیر میں 937 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 6 لاکھ 54 ہزار 956 ہو چکی ہے۔

گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 520 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 79 ہزار 108 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 7 لاکھ 50 ہزار 158 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 15 ہزار 304, بلوچستان میں 20 ہزار 760, گلگت بلتستان میں 5 ہزار 174، اسلام آباد میں 68 ہزار 906, خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 4 ہزار 480، پنجاب میں 2 لاکھ 64 ہزار 10 اور سندھ میں 2 لاکھ 71 ہزار 524 مریض ہیں۔

ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 16 ہزار 94 ہے جن میں سے سندھ میں 4 ہزار 544 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔

پنجاب میں 7 ہزار 333 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 55 مریض ہسپتالوں میں اور 7 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 832 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 36 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 631 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،بلوچستان میں 223 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1 مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا، گلگت بلتستان میں 103 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 428 اموات گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 1 کروڑ 10 لاکھ 72 ہزار 531 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 630 ہسپتالوں میں 4 ہزار 984 مریض زیر علاج ہیں۔