کووڈ۔19 کے 432 نئے کیسز، 15 اموات رپورٹ2,49,397 متاثرہ افراد صحتیاب، ایکٹو کیسز کی تعداد25,065 رہ گئی نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

51

اسلام آباد ۔ 4 اگست (اے پی پی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 432 مریضوں کے ٹیسٹس مثبت آئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 15 افراد جاں بحق ہوئے جن میں سے 15 افراد ہسپتالوں میں جاں بحق ہوئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 ہزار 690 کووڈ۔19 کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے سندھ میں 4 ہزار 484، پنجاب میں 4 ہزار 280، خیبرپختونخوا میں 625، اسلام آباد میں 766، بلوچستان میں 246، گلگت بلتستان میں 85، آزاد کشمیر میں 204 ٹیسٹس کئے گئے۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 49 ہزار 397 ہو چکی ہے۔ آزاد کشمیر گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کوئی بھی کورونا کا مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا کے لئے مختص شدہ ایک ہزار 859 وینٹیلیٹرز پر 209 کووڈ۔19 کے مریض ہیں۔اس وقت ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسسز کی تعداد 25 ہزار 65 ہے۔ ابھی تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 80 ہزار 461 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 2 ہزار 97، بلوچستان میں 11 ہزار 777، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 198، اسلام آباد میں 15 ہزار 95، خیبرپختونخوا میں 34 ہزار 253، پنجاب میں 93 ہزار 336 اور سندھ میں ایک لاکھ 21 ہزار 705 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5 ہزار 999 ہے جن میں سے سندھ میں 2 ہزار 226 جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 افراد ہسپتال میں جاں بحق ہوئے۔پنجاب میں 2 ہزار 153 جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 افراد ہسپتالوں میں جان کی بازی ہار گئے۔خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 208 جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 افراد ہسپتالوں میں اس بیماری کی خلاف زندگی کی بازی ہار گئے۔ اسلام آباد میں کل 167 جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 افراد ہسپتالوں میں اس بیماری کے خلاف جان کی بازی ہار گئے، بلوچستان میں 136,گلگت بلتستان میں 55 اموات ہوئی، آزاد کشمیر میں 54 اموات ہوئیں۔ اب تک ملک بھر میں 20 لاکھ 31 ہزار 955 کووڈ۔19 کے ٹیسٹ کئے گئے۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 735 ہسپتالوں میں 1 ہزار 543 مریض زیر علاج ہیں۔