کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی سے جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں فتح حاصل کی’ کپتان بابراعظم

52
کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی سے جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں فتح حاصل کی' کپتان بابراعظم
کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی سے جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں فتح حاصل کی' کپتان بابراعظم

لاہور۔11فروری (اے پی پی):قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی سے میچ میں فتح حاصل کی’ محمد رضوان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی’ سپنرز نے رنز روکے اور وکٹیں حاصل کیں۔

جمعرات کو جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں فتح کے بعد بات کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ بیٹنگ کے دوران شروع میں بال بیٹ پر نہیں آرہی تھی۔ پارٹنر شپ کے لئے تھوڑا سنبھل کر کھیلنا ہوتا ہے’ ہم شارٹس مارنے کی وجہ سے وکٹیں گنوا بیٹھے۔ محمد رضوان نے پلان کے مطابق اپنی بیٹنگ جاری رکھی اور اپنے ساتھ بلے بازوں کو چلائے رکھا اور ٹیم کے لئے اچھے رنز بنائے۔

انہوں نے کہا کہ پاور پلے میں دو تین اوور برے کئے رنز زیادہ دیئے تاہم سپنرز عثمان قادر اور محمد نواز نے اچھے اوورز کرائے’ وکٹ سپنرز کو مدد دے رہی تھی جس سے بیٹنگ میں مشکلات تھیں۔ انہوں نے کہا کہ فاسٹ بائولرز آخری چار اوورز میں ٹیم کو میچ میں واپس لائے۔ بابراعظم نے کہا کہ میچ جیتنے کے بعد اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے’ اوس سے فرق نہیں پڑا۔ کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی دکھائی’ فیلڈنگ میں بہتری نظر آئی۔ کوشش ہوگی کہ آئندہ بھی ان چیزوں میں بہتری لائیں۔