جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں سنچری بنا کر محمد رضوان نے منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلئے

لاہور۔11فروری (اے پی پی):پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی محمد رضوان ٹی ٹونٹی میچوں میں سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی وکٹ کیپر بلے باز اور تینوں فارمیٹ میں سنچری بنانے والے پاکستان کے دوسرے کرکٹر بن گئے۔ جمعرات کو جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں قومی ٹیم کی طرف سے نئی اوپننگ جوڑی کو آزمایا گیا'بدقسمتی سے کپتان بابراعظم پہلے اوور کی دوسری بال پر رن آئوٹ ہوگئے تاہم …

لاہور۔11فروری (اے پی پی):پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی محمد رضوان ٹی ٹونٹی میچوں میں سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی وکٹ کیپر بلے باز اور تینوں فارمیٹ میں سنچری بنانے والے پاکستان کے دوسرے کرکٹر بن گئے۔

جمعرات کو جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں قومی ٹیم کی طرف سے نئی اوپننگ جوڑی کو آزمایا گیا’بدقسمتی سے کپتان بابراعظم پہلے اوور کی دوسری بال پر رن آئوٹ ہوگئے تاہم پہلی بار ٹی ٹونٹی میں اننگز کا آغاز کرنے والے محمد رضوان نے اپنی شاندار بیٹنگ فارم کو برقرار رکھتے ہوئے 64 بالوں پر7 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 104 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر تاریخ رقم کردی۔ محمد رضوان پاکستان کے پہلے وکٹ کیپر ہیں جنہوں نے ٹی ٹونٹی میچوں میں سنچری سکور کی جبکہ ٹی ٹونٹی میں سنچری بنانے والے پاکستان کے دوسرے بلے باز ہیں۔

محمد رضوان سے پہلے قومی ٹیم کے سابق اوپنر احمد شہزاد نے 111 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ اسی طرح اس طرح سنچری کے ساتھ ہی محمد رضوان تینوں فارمیٹس میں سنچریاں سکور کرنے والے دوسرے پاکستانی کرکٹر بھی بن گئے۔ رضوان سے قبل احمد شہزاد نے بھی تینوں فارمیٹس میں سنچریاں سکور کیں۔