کیریبین پریمیئر لیگ ،بارباڈوس رائلز اور سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کی ٹیمیں 18 ستمبر کو پنجہ آزمائی کریں گی

146
کیریبین پریمیئر لیگ
کیریبین پریمیئر لیگ کے کوالیفائر ٹومیچ میں گیانا ایمیزون واریئرز اور بارباڈوس رائلز کی ٹیمیں (کل )آمنے سامنے ہوں گی

بارباڈوس۔16ستمبر (اے پی پی):کیریبین پریمیئر لیگ میں کل(منگل کو ) ایک دن آرام کے بعد بدھ کو مزیدایک میچ کھیلا جائے گا،جس میں بارباڈوس رائلز اور سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس ٹیمیں کینسنگٹن اوول، برج ٹاؤن، بارباڈوس کے مقام پر آمنے سامنے ہوں گی۔ سی پی ایل کابارہواں ایڈیشن ویسٹ انڈیز میں جاری ہے جس میں شائقین کو دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔

لیگ میں دنیائے کرکٹ کے مختلف ممالک کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آتے ہیں اور اپنے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ لیگ میں 18 ستمبر کوکھیلے جانے والے واحد میچ میں بارباڈوس رائلز اور سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کی ٹیمیں نبرد آزما ہوں گی۔

لیگ میں 6 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کرہی ہیں جن میں دفاعی چیمپئن گیانا ایمیزون واریئرز ،انٹیگوا اینڈ باربوڈا فالکنز ،سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس، بارباڈوس رائلز ، سینٹ لوشیا کنگز اورٹرنباگو نائٹ رائیڈرزشامل ہیں۔لیگ میں فائنل سمیت 34میچز کھیلے جائیں گے۔

کیریبین پریمیئر لیگ کا آغاز 2013میں ہوا تھا۔ کیریبین پریمیئر لیگ کی تاریخ میں اب تک 11 ایڈیشن کھیلے جاچکے ہیں جن میں ٹرنبیگو نائٹ رائیڈرز کی ٹیم سب سے زیادہ 4مرتبہ ٹائٹل جیت چکی ہے۔