22.1 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومزرعی خبریںگاجر بوٹی زمینی ماحول، انسانی صحت، مویشیوں اور قدرتی حسن کے لیے...

گاجر بوٹی زمینی ماحول، انسانی صحت، مویشیوں اور قدرتی حسن کے لیے خطرہ قرار

- Advertisement -

فیصل آباد ۔ 26 جون (اے پی پی):جامعہ زرعیہ کے ماہرین زراعت نے گاجر بوٹی کو زمینی ماحول، انسانی صحت، مویشیوں اور قدرتی حسن کے لیے خطرہ قرار دیاہے۔انہوں نے کہاکہ گاجر بوٹی ہرقسم کے موسم میں افزائش پالیتی ہے مگر مون سون کا موسم اس کی تیزی سے نشو ونما میں انتہائی معاون ثابت ہوتاہے جبکہ غیر موزوں اور سخت موسمی حالات میں بھی یہ اپنا دور حیات مختصر کرکے صرف 8ہفتوں میں افزائش مکمل کرلیتی ہے۔

انہوں نےکہا کہ گاجر بوٹی زمین میں کاربن ڈائی آکسائیڈ میں اضافہ کرتی ہے جس سے نائٹروجن بننے کے عمل میں رکاوٹ پیداہوتی ہے اور فصلوں کی بڑھوتری متاثر ہونے سے پیداوارمیں کمی ہو جاتی ہے۔انہوں نے بتایاکہ گاجر بوٹی میں 3فیصد نائٹروجن، 0.2فیصد فاسفورس، 4.5فیصد پوٹاشیم پایاجاتاہے اس طرح یہ بوٹی جس زمین میں اگتی ہے وہاں سے نائٹروجن، فاسفورس، پوٹاشیم، صغیرہ غذائی اجزا چوس کر زمین کو بانجھ کردیتی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ اس کے زرددانے بچوں و بوڑھوں میں دمے اور مختلف قسم کی الرجی کے پھیلاؤ کاباعث بنتے ہیں حتیٰ کہ سانس کے امراض میں بھی اضافہ ہو جاتاہے۔ انہوں نےکہا کہ اگر جانور اسے کھا لیں تو دودھ و گوشت سے انتہائی ناخوشگوار بو آتی ہے، جانور خارش کی بیماری میں مبتلا ہو جاتاہے اور بعض اوقات یہ بھیڑ بکریوں میں موت کا سبب بھی بن جاتی ہے۔

انہوں نے گاجر بوٹی کے تدارک کے لیے کاشتکاروں کو بروقت کیمیائی و غیر کیمیائی تدارکی اقدامات کی ہدایت کی ہے جس کے لیے وہ ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی خدمات سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=371299

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں