گجرات جائنٹس اور ممبئی انڈینز کے درمیان ویمنز پریمیئر لیگ کا پانچواں میچ منگل کو کھیلا جائے گا

163

نئی دہلی ۔17فروری (اے پی پی):بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا(بی سی سی آئی )کے زیر اہتمام ویمنز پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل ) کا تیسرا ایڈیشن بھارت میں شروع ہوچکا ہے ،جس میں شائقین کرکٹ کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے ۔ ویمنز پریمیئر لیگ میں کل (منگل کو ) مزید ایک میچ کھیلا جائے گا جس میں گجرات جائنٹس اور ممبئی انڈینز کی خواتین ٹیمیں کوٹمبی سٹیڈیم، وڈودراکے مقام پر آمنے سامنے ہوں گی۔

ممبئی انڈینز کی قیادت ہرمن پریت کور کریں گی جبکہ گجرات جائنٹس کی ویمنز ٹیم کو آسٹریلوی کھلاڑی ایشلی گارڈنرلیڈ کریں گی۔ ویمنز پریمیئر لیگ میں 5 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئیں گی۔رائل چیلنجرز بنگلور کی ویمنز ٹیم لیگ میں ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔

ویمنز پریمیئر لیگ خواتین کا ایک پیشہ ورانہ ٹی ٹونٹی ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ ہے جس میں 5 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہوں گی جن میں دہلی کیپٹلز،گجرات جائنٹس،ممبئی انڈینز،دفاعی چیمپئن رائل چیلنجرز بنگلور اور یوپی واریرزشامل ہیں۔

ٹورنامنٹ ڈبل رائونڈ روبن اور پلے آف سسٹم پر کھیلا جا رہا ہے ۔ ٹورنامنٹ میں فائنل سمیت کل 22میچز کھیلے جائیں گے۔ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 15مارچ 2025 کو کھیلا جائے گا۔