گجرات ۔2مارچ (اے پی پی):گجرات کے علاقے ڈنگہ خورد کے قریب اتوار کو دو مخالف گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے مخالف گروپ کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران مخالف گروپ کا ایک شخص شدہد زخمی ہوگیا،
حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے،جاں بحق ہونے والوں کی شناخت زاہد ناظم، مبشر، ضمیر، جاوید، رخسار کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ایک شخص کی شناخت نہیں ہو سکی۔