گذشتہ دہائی میں کشمیر کاز کو کاروباری مصلحتوں کی بھینٹ چڑھایا گیا، سینیٹر شبلی فراز

107
‏وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ،اہم امور پر غور کیا گیا، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز کا ٹویٹ
‏وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ،اہم امور پر غور کیا گیا، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 8 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ گزشتہ دہائی میں کشمیر کاز کو کاروباری مصلحتوں کی بھینٹ چڑھایا گیا۔ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ?آپکے دور میں مسئلہ کشمیر کی بجائے مودی سے ذاتی مراسم پروان چڑھائے گئے۔ گزشتہ دہائی میں کشمیر کاز کو ذاتی کاروباری مصلحتوں کی بھینٹ چڑھایا گیا۔ انہوں نے کہا کہںجس مؤثر اور مدلل انداز سے وزیراعظم عمران خان کشمیریوں کی دنیا بھر میں وکالت کر رہے ہیں ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی۔