14.6 C
Islamabad
جمعہ, مارچ 14, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںگرین لینڈ پر امریکی کنٹرول بین الاقوامی سلامتی کے لئے ضروری ہے،...

گرین لینڈ پر امریکی کنٹرول بین الاقوامی سلامتی کے لئے ضروری ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

- Advertisement -

واشنگٹن۔14مارچ (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا ہے کہ گرین لینڈ پر امریکی کنٹرول بین الاقوامی سلامتی کے لئے ضروری ہے۔ جرمن نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز وائٹ ہاؤس میں نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے کے ساتھ بات چیت کے دوران آرکٹک جزیرے کی سٹرٹیجک اہمیت پر ایک بار پھر زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کو گرین لینڈ پر کنٹرول کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر امریکی صدر گرین لینڈ کے ممکنہ الحاق کے منصوبوں کے بارے میں سوال پر ٹرمپ نے کہا کہ ٹھیک ہے، مجھے لگتا ہے کہ ایسا ہو جائے گا۔ مارک روٹے کا حوالہ دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے اس سے پہلے اس پر زیادہ غور نہیں کیا تھا لیکن اب ایک ایسا شخص موجود ہے جو امریکا کو گرین لینڈ کے ساتھ الحاق کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے مارک روٹے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں صرف سکیورٹی کے لئے ہی نہیں بلکہ بین الاقوامی سلامتی کے لئے بھی اس کی ضرورت ہے اور ہم آپ سے اس پر بات کریں گے۔ اس موقع پر نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ وہ اس بحث سے دور رہنا چاہتے ہیں کہ آیا اس جزیرے کو امریکا کا حصہ بننا چاہیے اور وہ نیٹو کو اس میں ملوث نہیں کرنا چاہتے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572481

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں