گریگور دیمتروف برسبین انٹرنیشنل ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

60
Brisbane Open Tennis Tournament

برسبین۔4جنوری (اے پی پی):بلغاریہ کے ٹینس سٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ گریگور دیمتروف اے ٹی پی برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ۔ 32 سالہ بلغارین کھلاڑی گریگور دیمتروف نے مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں حریف جرمن کھلاڑی ڈینیل آلٹمیئر کو شکست دے کر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

رواں سال کا پہلا اے ٹی پی برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلیا کے مشہور شہر برسبین میں شروع ہوچکا ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔ جمعرات کو کھیلے گئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں بلغاریہ کے ٹینس سٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ گریگور دیمتروف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف جرمن کھلاڑی ڈینیل آلٹمیئر کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6 اور 2-6سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

گریگور دیمتروف کا کوارٹر فائنل رائونڈ میں مقابلہ وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والے آسٹریلوی کھلاڑی رنکی ہیجیکتا سے ہوگا۔