گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 3 ہزار 689 نئے کیسز،83 اموات رپورٹ ہوئیں ، نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سینٹر

47

اسلام آباد۔10ستمبر (اے پی پی):گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔

ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 83 اموات ہوئیں جن میں سے 27 اموات وینٹیلیٹر پر موجود مریضوں کی تھیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3 ہزار 689 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے بہاولپور میں 47 فیصد,

لاہور میں 55 فیصد،ملتان میں 70 فیصد اور راولپنڈی میں 37 فیصد مریض ہیں۔اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسز کے تناسب کے لحاظ سے گوجرانولہ میں 72 فیصد،صوابی میں 78 فیصد،گجرات میں 63 فیصد اور ملتان میں 57 فیصد مریض ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 61 ہزار 128 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 19 ہزار 449, پنجاب میں 22 ہزار 966، خیبرپختونخوا میں 11 ہزار 379،اسلام آباد میں 4 ہزار 529، بلوچستان میں 1 ہزار 101,گلگت بلتستان میں 615 ٹیسٹس کیے گئے,

آزاد کشمیر میں 1 ہزار 89 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 10 لاکھ 79 ہزار 867 ہو چکی ہے۔ بلوچستان اور گلگت بلتستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹر پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 525 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 91 ہزار 440 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 11 لاکھ 97 ہزار 887 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 33 ہزار 131,

بلوچستان میں 32 ہزار 517, گلگت بلتستان میں 10 ہزار 127, اسلام آباد میں 1 لاکھ 2 ہزار 94، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 67 ہزار 154،پنجاب میں 4 لاکھ 10 ہزار 463 اور سندھ میں 4 لاکھ 42 ہزار 401 مریض ہیں۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 26 ہزار 580 ہو چکی ہے۔

جن میں سے سندھ میں 7 ہزار 89 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 16 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔ پنجاب میں 12 ہزار 171 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 28 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 8 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،

خیبر پختونخوا میں 5 ہزار 200 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 25 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 884 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،بلوچستان میں کل 342 اموات،

گلگت بلتستان میں 179 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 715 اموات ہو چکی ہیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1 مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 1 کروڑ 83 لاکھ 47 ہزار 597 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 640 ہسپتالوں میں 5 ہزار 578 مریض زیر علاج ہیں