20.5 C
Islamabad
پیر, مئی 5, 2025
ہومعلاقائی خبریںگلگت بلتستان میجر عبدالوہاب شہید پولو گراؤنڈ میں جشنِ بہاراں پولو ٹورنامنٹ...

گلگت بلتستان میجر عبدالوہاب شہید پولو گراؤنڈ میں جشنِ بہاراں پولو ٹورنامنٹ 2025 کا شاندار آغاز

- Advertisement -

استور ،04 مئی (اے پی پی):گلگت بلتستان میجر عبدالوہاب شہید پولو گراؤنڈ میں جشنِ بہاراں پولو ٹورنامنٹ 2025 کا شاندار آغاز ہو گیا۔ افتتاحی تقریب میں گلگت بلتستان کے گورنر سید مہدی شاہ مہمانِ خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔ٹورنامنٹ میں 17 سویلین 9 ڈیپارٹمنٹل سمیت 26 ٹیمیں شامل ہیں ۔ گلگت بلتستان کا یہ روایتی کھیل عوام میں بے پناہ مقبول ہے

اور اس موقع پر بڑی تعداد میں شائقین نے گراؤنڈ کا رخ کیا۔ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر پاک فوج کے ایف سی این اے (FCNA) کی کاوشوں کو عوام نے بھرپور سراہا، جنہوں نے اس خوبصورت ایونٹ کو ممکن بنایا اور علاقائی ثقافت و کھیلوں کو فروغ دیا۔ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے آئندہ دنوں میں بھی جاری رہیں گے، جبکہ فائنل میچ 17 مئی 2025 کو کھیلا جائے گا۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592407

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں