کوئٹہ۔22جنوری (اے پی پی):گوادر اسپورٹس فیسٹیول بیچ گیمز 2023 کامیابی سے جاری ہیں۔ کرکٹ اور فٹ بال ٹورنامنٹ کے بعد ساحل پر بنائے گئے خوبصورت فٹسال گرائونڈ میں فٹسال ٹورنامنٹ کا افتتاح کردیا گیاہے۔ اس موقع پر تماشائیوں اور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کھلاڑیوں اور ٹورنامنٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی نے اسے فٹسال کے فروغ کیلئے محکمہ کھیل و امور نوجوانان بلوچستان کی جانب سے احسن اقدام قرار دیا۔