33.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومشوبزگوجرانوالہ،جشن عیدمیلاد النبی کی مناسبت سے آرٹس کونسل کے زیراہتمام 3روزہ اسلامی...

گوجرانوالہ،جشن عیدمیلاد النبی کی مناسبت سے آرٹس کونسل کے زیراہتمام 3روزہ اسلامی خطاطی نمائش کاانعقاد

- Advertisement -

گوجرانوالہ۔ 15 ستمبر (اے پی پی):پنجاب کونسل آف دی آرٹس گوجرانوالہ ڈویژن محکمہ اطلاعات ونشریات ثقافت حکومت پنجاب کی طرف سے پیارے نبی کریم حضرت محمد کی ولادت باسعادت 12ربیع الاول کے سلسلہ میں 3روزہ اسلامی خطاطی نمائش 2024ء کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں50 سے زائد آرٹسٹوں۔خطاط کے فن پارے آویزاں کئے گئے اس بابرکت نمائش کا افتتاح بدست عالمی ایوارڈ یافتہ مصورخطاط/ آرٹسٹ محمد تابش سیالوی نے ہمراہ ڈائریکٹرآرٹس کونسل گوجرانوالہ غلام عباس اسسٹنٹ ڈائریکٹرز محمد عرفان میڈم شمسہ گیلانی حسن سردار اعجاز احمد ودیگر افسران نے کیا۔

- Advertisement -

گوجرانوالہ کے فنکار حضرات نے نمائش میں اپنے فن پارے شامل کر کے اور مختلف شعبہ سے تعلق رکھنے والے نامور حضرات نے بھی شامل ہو کر نمائش کو کامیاب بنایا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=503312

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں