گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی لکی مروت میں پولیس اہلکار کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت

169
Faisal Karim Kundi

پشاور۔ 09 جولائی (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے لکی مروت میں پولیس اہلکار کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے میں بچوں سمیت پولیس اہلکار کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہارکیا ہے۔گورنرنے غمزدہ خاندان و لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔