گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی پشتون جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی نئی کابینہ کو مبارکباد

102
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے دورہ آزاد کشمیر کے موقع پر باغ میں انکے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام

اسلام آباد۔23ستمبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پشتون جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی نئی کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ پختون جرنلسٹس ایسوسی ایشن اسلام آباد کی قیادت اپنے ارکان کی فلاح و بہبود کیلئے بھرپور کوششیں کرے گی۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے پیر کو یہاں نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پشتون جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی نئی کابینہ کی تقریب حلف برداری کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی حکومت نے مسائل کو سنجیدگی سے نہیں لیا ۔کوہاٹ سے لیکر ڈی آئی خان تک نو گو ایریا بنا ہوا ہے۔بدقسمتی سے ان حالات کے باجود ہمارا میڈیا خاموش ہے۔ انھوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے حالات پر بلاول بھٹو زرداری سے بات کی ۔

بلاول بھٹو زرداری نے خیبرپختونخوا کے حالات پر مشترکہ اجلاس بلانے کی بات کی ہے۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے حالات پر میڈیا بات نہیں کررہا ۔ ملکی مسائل بات کرنے سے حل ہوں گے۔