گورنر سندھ کی لوئر کرم میں سرکاری گاڑیوں کے قافلہ پر فائرنگ کی مذمت

111

کراچی۔ 04 جنوری (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے لوئر کرم کے علاقہ بگن میں سرکاری گاڑیوں کے قافلہ پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے ملوث ملزمان کے خلاف سخت ایکشن لینے پر زور دیا ہے۔

جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود سمیت زخمی افراد کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

گورنر سندھ نے کہا کہ قافلہ پر فائرنگ امن کاوشیں ناکام کرنے کی سازش ہے، یہ سازش کسی صورت کامیاب نہیں ہوگی، گورنر سندھ نے مزید کہا کہ سٹیک ہولڈرز کے تعاون سے تمام سازشیں ناکام بنا دیں گے۔