گورنر پنجاب سے سینیٹر اسحاق ڈار کی ملاقات،تعلیم و یونیورسٹیوں سمیت مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا

134
Governor Punjab Muhammad Balighur Rehman
Governor Punjab

لاہور۔25فروری (اے پی پی):گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے گورنر ہائوس میں سینیٹ میں قائد ایوان اسحاق ڈار نے ملاقات کی اور صوبہ پنجاب کے معاملات و مسائل بالخصوص سکول سے باہر بچوں کا مسئلہ، تعلیم اور یونیورسٹیوں سمیت مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران نئی بننے والی وفاقی حکومت کے حوالے سے بھی مختلف امور پربات چیت کی گئی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ نامزد وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی قیادت میں انشاء اللہ صوبہ بہت تیزی سے ترقی اور اپنا مقام حاصل کرے گا ۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کہ سینیٹر اسحاق ڈار اپنی سابقہ روایات کے مطابق انتہائی محنت سے ملک کی خدمت جاری رکھیں گے اور آنے والی وفاقی حکومت ملک کے مسائل حل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔گورنر پنجاب نے مزیدکہا کہ پوری قوم کی نظریں نئی حکومتوں کی کاکردگی سے وابستہ ہیں، میری دعا ہے کہ ہم انتشار اور فساد سے بچتے ہوئے اپنی توجہ تعلیم، رفاعہ عامہ اور معاشرتی اصلاح کی طرف کریں۔اسحاق ڈار نے گورنر پنجاب کو اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے ادا کرنے پر مبارکباددی اورکہا کہ سینیٹ میں تمام صوبوں کی برابر نمائندگی قومی مزاج کو پروان چڑھاتی ہے۔