کراچی۔ 23 اپریل (اے پی پی):گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے قونصل جنرل ایران حسن نوریان نے گورنرہائوس میں ملاقات کی۔
گورنرہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں پاک ایران تعلقات ،ایرانی صدر کے دورہ پاکستان اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ ایران سے محبت کا رشتہ ہے،ایرانی صدر کے دورے سے باہمی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔