گھروں میں ڈکیتیاں کرنے والے بین الصوبائی گروہ کا ایک ملزم گرفتار

65
Pickpocket gang arrested
Pickpocket gang arrested

کراچی۔ 30 اکتوبر (اے پی پی):نیوکراچی صنعتی ایریا پولیس نے گھروں میں ڈکیتیاں کرنے والے بین الصوبائی گروہ کے ایک ملزم کو مبینہ مقابلے کے بعد گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ضلع وسطی ذیشان شفیق صدیقی کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم شاہ رخ ڈکیتیوں سمیت اسٹریٹ کرائم، بینکوں کے باہر نقدی لوٹنے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے بدنام زمانہ ملزم راغب کا بیٹا ہے۔

ملزمان نے2021 میں ملیر ماڈل کالونی میں سرکاری افسر کے بنگلے میں واردات کی نیت سے داخل ہوئے15 پولیس کے موقع پر پہنچنے پر ملزمان نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی تھی جس کی زد میں آکر ایک اہلکار شہید ہوا جبکہ ملزمان کا ساتھی سنی مقابلے میں ہلاک ہوا تھا۔ گرفتارملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔