سیالکوٹ۔28جنوری (اے پی پی):پولیس نے گھریلو میٹر کا کمرشل استعمال کرنے والے 2 افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیا۔
تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ بٹر سے پولیس نے ایس ڈی او گیپکو کی رپورٹ پر گھر یلو میٹر کا کمرشل استعمال کرنے کے الزام میں جنید اورتھانہ موترہ کے علاقہ بڈیانہ روڈ سے پولیس نے گھر یلو میٹر کا کمرشل استعمال کرنے کے الزام میں محمد یونس کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔