لاہور۔7نومبر (اے پی پی):سوئی نادرن گیس کمپنی نے گیس چوری اور گیس کے غیر قانونی استعمال پر کارروائیاں کرتے ہوئے پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں مزید76کنکشن منقطع کر دیئے،119انڈر بلنگ کیسز کا اندراج/پروسیس کر دیے گئے جبکہ 30لاکھ سے زائدکے جرمانے بھی عائد کیے گئے ہیں ۔
ترجمان ایس این جی پی ایل نے منگل کو بتایا کہ لاہور اور ساہیوال میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 32کنکشن منقطع، 6انڈر بلنگ کیسز پروسیسڈ اور 1.86ملین کے جرمانے کئے گئے۔ اسلام آباداورراولپنڈی میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 14کنکشن منقطع، 12انڈر بلنگ کیسز پروسیسڈ اور0.50ملین کے جرمانے کئے گئے۔
شیخوپورہ اور فیصل آباد میں 7گیس کنکشن منقطع، 6انڈر بلنگ کیسز پروسیسڈ اور 0.02ملین کے جرمانے کئے گئے جبکہ بہاولپور اور ملتان میں 7گیس کنکشن منقطع ،65انڈر بلنگ کیسز پروسیسڈ اور 0.22ملین کے جرمانے کئے گئے۔