ہری پور، پولیس کارروائیاں ، 6 منشیات فروش گرفتار، 11کلو منشیات فروش

118
Pickpocket gang arrested
Pickpocket gang arrested

ایبٹ آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی):ہری پور پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 6 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے 11 کلو 321 گرام منشیات برآمد کر لی۔

ہری پور پولیس کے مطابق ڈی پی او فرحان خان کی ہدایت پر منشیات سے پاک ہری پور مہم کامیابی جاری ہے۔

تھانہ سٹی پولیس نے دوران کارروائی فیضان خان کو گرفتار کر کے قبضہ سے 2 کلو ہیروئن اور شاہ زیب کو گرفتار کر کے قبضہ سے 450 گرام آئس برآمد کر لی۔ منشیات فروشوں کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت 5 مقدمات کا اندراج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔