ہری پور، ڈی ایس پی غازی کا تربیلہ فارنرز پراجیکٹ کا دورہ، فارنرز کی سکیورٹی اور ابابیل فورس کو چیک کیا

135
DSP Ghazi Raja Muhammad Bashir
DSP Ghazi Raja Muhammad Bashir

ہری پور۔ 01 جون (اے پی پی):ڈی ایس پی غازی راجہ محمد بشیر نے تربیلہ فارنرز پراجیکٹ کا دورہ کیا اور سکیورٹی پر موجود افسران و جوانوں اور ابابیل فورس کو چیک کیا ۔اس موقع پر انہوں نے فارنرز کے رہائشی کیمپس کا بھی دورہ کیا اور سی سی ٹی وی کیمرے چیک کیے ۔

ڈی ایس پی غازی نے ڈیوٹی پر موجود افسران و جوانوں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فارنرز کی سکیورٹی اولین ترجیح ہے۔فارنرز پراجیکٹس اور فارنرز کے رہائشی کیمپس کے اردگرد مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں ۔فارنرز کی سکیورٹی پر جاری ایس او پی پر عمل درآمد یقینی بنائیں ۔