ایبٹ آباد۔ 22 مئی (اے پی پی):ہری پور میں ہزارہ موٹروے پر ٹریفک حادثہ میں 05 افراد زخمی ہو گئے۔ریسکیو1122 ہری پور کے مطابق ہزارہ موٹروے پر شاہ مقصود انٹرچینج کے قریب مسافر کوسٹر سڑک سے نیچے جا گری،حادثہ کے نتیجے میں 05 افراد زخمی ہوئے،ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے سیٹلائٹ اسٹیشن سے فوری موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبّی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹراما سنٹر منتقل کر دیا،جہاں زخمیوں کی مزید طبی امداد جاری ہے۔