23.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںہسپتال سے بچہ اٹھانے والا ملزم گرفتار،چند گھنٹوں میں بچہ بازیاب،بچے کو...

ہسپتال سے بچہ اٹھانے والا ملزم گرفتار،چند گھنٹوں میں بچہ بازیاب،بچے کو بحفاظت والد کے حوالے کردیاگیا ہے، ترجمان سیف سٹیز

- Advertisement -

لاہور۔21جنوری (اے پی پی):ہسپتال سے بچہ اٹھانے والے ملزم کو گرفتارکرلیاگیا۔تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ سیف سٹی کیمروں سے چند گھنٹوں میں بچہ بازیاب کیا گیا۔بچے کے والد نے شکایت درج کروائی کہ ہسپتال سے کسی نامعلوم نے بچے کو اغوا کر لیا ہے۔پولیس نے سیف سٹی کیمروں کی فوٹیجز سے ملزم کی تلاش شروع کی۔سیف سٹی کیمروں کی بیک ٹریکنگ کرتے ہوئے ملزم کا سراغ مل گیا۔

ترجمان سیف سٹیزنے بتایاکہ کیمروں میں نومولود کو اٹھائے بائیک پر سوار ملزم گزرتے ہوئے دیکھا گیا۔ سیف سٹی گوجرانوالہ ٹیم نے تمام ویڈیو شواہد متعلقہ پولیس کے ساتھ شیئر کئے۔پولیس نے فوراً کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے چند گھنٹوں میں نومولود کو تلاش کے بعد بحفاظت والد کے حوالے کردیا۔ بچوں سے متعلق کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں 15ڈائل کر کے 3دبا کر ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی پر اطلاع دیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=549392

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں