ہمارا یوم آزادی آنے والے دنوں میں ہمارے لئے سیاسی ،اقتصادی اورسماجی استحکام کی نوید لے کر آئے گا، صادق سنجرانی

56
چیئرمین سینیٹ کا باقاعدہ سیاسی رابطوں کا آغاز،پارلیمان ہی سیاسی مسائل کے حل کے لیے موزوں فورم ہے، محمد صادق سنجرانی

اسلام آباد ۔ 14 اگست (اے پی پی) سینیٹ کے چیئرمین محمد صادق سنجرانی نے پاکستان کے ” یوم آزاد ی“ کے موقع پر تمام اہل وطن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج پوری قوم 72 واں یوم آزادی کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر اور بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے منا رہی ہے ، اس اہم موقع پر ہمیں یقین رکھنا چاہیے کہ ہمارا یوم آزادی آنے والے دنوں میں ہمارے لئے سیاسی ،اقتصادی اورسماجی استحکام کی نوید لے کر آئے گا۔ یوم آزادی کے موقع پر اپنے ایک خصوصی پیغام میں محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ پوری قوم جانتی ہے کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران پاکستان پر علاقائی اور عالمی حالات کے بڑے گہرے اثرات مرتب ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں پاکستان میں نہ صرف امن وامان کے مسائل پیدا ہوئے بلکہ اقتصادی مسائل بھی دیکھنے میں آئے ۔