ہماری مسلح افواج علاقائی سالمیت اور قومی خودمختاری کے دفاع کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں،پاک فضائیہ کے نائب سربراہ کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں کورس کے شرکاسے خطاب

45
پاک فضائیہ کے 7 ائیر آفیسرز کو ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی

اسلام آباد۔1جولائی (اے پی پی):پاک فضائیہ کے نائب سربراہ ائیر مارشل محمد زاہد محمود نے کہا ہے کہ ہماری مسلح افواج علاقائی سالمیت اور قومی خودمختاری کے دفاع کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ وہ جمعہ کو نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے کورس شرکاء سے خطاب کررہے تھے ۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق حاضرین سے خطاب کے دوران نائب سربراہ پاک فضائیہ نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں فراہم کردہ تعلیم و تربیت کے معیار کو سراہا۔ سلامتی کے موجودہ چیلنجز اور تکنیکی جدت پر بات کرتے ہوئے نائب سربراہ پاک فضائیہ نے پاکستانی مسلح افواج کی جنگی صلاحیتوں پراعتماد کا اظہار کیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہماری مسلح افواج علاقائی سالمیت اور قومی خودمختاری کے دفاع کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ مہمانِ خصوصی نے کہا کہ پاک فضائیہ ملک کے خلاف کسی بھی جارحیت اورِمذموم ارادے کا بروقت جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔بعد ازاں، نائب سربراہ پاک فضائیہ ائیر مارشل محمد زاہد محمود نے کورس شرکاء سے تبادلہ خیال بھی کیا۔