26 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںیورپی یونین پر محصولات امریکی مفادات میں نہیں ہیں،فرانس

یورپی یونین پر محصولات امریکی مفادات میں نہیں ہیں،فرانس

- Advertisement -

اسلام آباد۔10فروری (اے پی پی):فرانس نے کہا ہے کہ یورپی یونین پر محصولات امریکا کے مفاد میں نہیں ہیں۔ شنہوا کے مطابق یہ بات فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے گزشتہ روز سی این این کو دیئے گئے انٹریو کے دوران کہی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ یورپ امریکا کا اتحادی ہے اور اگر آپ چاہتے ہیں کہ یورپ سکیورٹی میں مزید سرمایہ کاری پربات کرے ، جو میرے خیال میں امریکا کے مفاد میں ہے، تو آپ کو یورپی معیشتوں کو ٹیرف کی دھمکی دے کر نقصان نہیں پہنچانا چاہیے۔

فرانسیسی صدر نے خبردار کیا کہ اگر امریکا بہت سے شعبوں پر محصولات عائد کرتا ہے تو اس سے اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہو گا اور امریکا میں مہنگائی ہو گی۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ بہت ساری یورپی بچتیں امریکی معیشت کی مالی معاونت کر رہی ہیں۔ اگر آپ ہر جگہ ٹیرف عائد کرنا شروع کر دیتے ہیں، تو آپ رابطے معطل کر دیں گے اور یہ امریکی معیشت کی مالی اعانت کے لیے اچھا نہیں ہوگا۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں ماہ کے شروع میں یورپی یونین کو نئے ٹیرف کی دھمکی دی تھی، جس میں امریکا کے ساتھ یورپ کے بھاری تجارتی سرپلس کا حوالہ دیا گیا تھا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=558384

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں