یورپین یونین کی سفیر کا ناصر باغ آرٹ گیلری کا دورہ، دی گارڈن نامی نمائش کا جائزہ لیا

151
یورپین یونین کی سفیر کا ناصر باغ آرٹ گیلری کا دورہ، دی گارڈن نامی نمائش کا جائزہ لیا

لاہور۔12مئی (اے پی پی):پاکستان میں یورپین یونین کی سفیر رینا کیونکا نے ناصر باغ میں پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی کی قائم کردہ آرٹ گیلری کا دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے دی بیرکس آرٹ گیلری میں لگائی گئی دی گارڈن نامی نمائش کا جائزہ لیا۔نمائش میں معروف آرٹسٹ عمران قریشی کے شہ پارے رکھے گئے ہیں۔ رینا کیونکا نے نمائش میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اورانہیں برطانوی دور سے قائم ناصر باغ کی تاریخی حیثیت کے بارے میں بتایا گیا۔

یورپین یونین کی سفیر کو صوبائی دارالحکومت میں باغات میں قدرتی ماحول کو پروان چڑھانے کے حوالے سے مختلف اقدامات کے بارے میں بھی بتایا گیا۔