36.6 C
Islamabad
بدھ, اپریل 30, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںیوکرین جنگ کے دوران ایک وقت روس اور امریکا جوہری جنگ کے...

یوکرین جنگ کے دوران ایک وقت روس اور امریکا جوہری جنگ کے دہانے پر پہنچ چکے تھے ، فلمساز اولیور سٹون کا انکشاف

- Advertisement -

ماسکو۔30اپریل (اے پی پی):اکیڈمی ایوارڈ یافتہ ممتاز امریکی ہدایتکار اور سکرین رائٹر و فلمساز اولیور سٹون نے کہا ہے کہ تین سال سے جاری یوکرین جنگ کے دوران ایک وقت روس اور امریکا جوہری جنگ کے دہانے پر پہنچ چکے تھے ۔رشیا ٹوڈے کے مطابق گزشتہ روز ماسکو میں ’’نالج ڈاٹ فرسٹ‘‘ تقریب میں روسی طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یوکرین جنگ میں امریکا کے کردار کے ساتھ ساتھ مغربی میڈیا میں اس جنگ کی کوریج پر بھی تنقید کی ۔

انہوں نے کہا کہ تین سال کے دوران روس اور امریکا کے درمیان کشیدگی ایک بار پھر اسی سطح پر پہنچ گئی جس سطح پر یہ 1962 میں کیوبا کے میزائل بحران کے دوران تھی ،تاہم انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس بار کشیدگی میں کمی کے امکانات زیادہ ہیں۔واضح رہے کہ امریکا اور سابق سوویت یونین سرد جنگ کے عروج پر اس وقت تقریباً ایک جوہری تصادم کے دہانے پر پہنچ گئے تھے جب امریکا نے ترکیہ میں اپنے جوہری ہتھیار نصب کئے اور اس کے جواب میں سابق سوویت یونین نے اپنے جوہری ہتھیار کیوبا منتقل کر دیے تھے۔

- Advertisement -

اولیور سٹون کہا کہ ہم ایک دوسرے کی مخالفت میں اپنے وسائل کا بہت زیادہ ضیاع کرتے ہیں۔ روس اور امریکا کے درمیان حالیہ کشیدگی میں اضافے کی وجہ سابق امریکی صدر جو بائیڈن کی یہ فضول سوچ تھی کہ یوکرین جنگ کے نتیجے میں روس کمزور ہو جائے گا۔ اولیور سٹون نے اعتراف کیا کہ گزشتہ تین سال کے دوران یوکرین جنگ اور روس کے حوالے سے مغربی میڈیا کی کوریج چونکا دینے والی تھی۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین جنگ کے دوران انہوں نے مغربی میڈیا کی پراپیگنڈا پاور کا مشاہدہ کیا جو ان کے تصور سے کہیں زیادہ ہے۔ واضح رہے کہ اولیور سٹون نے 2016 میں ’’یوکرین آن فائر‘‘نامی دستاویزی فلم تیار کی تھی جس میں یوکرین میں2014 میں اس وقت کی روس نواز جمہوری حکومت کے خلاف بغاوت میں امریکا کا کردار دکھایا گیا تھا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590070

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں