یوکرین صدر کا 24 مارچ کو سعودی عرب میں امریکی وفد سے ملاقات کا اعلان

100
یوکرین صدر کا 24 مارچ کو سعودی عرب میں امریکی وفد سے ملاقات کا اعلان

کیف ۔21مارچ (اے پی پی):یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اعلان کیا ہے کہ یوکرینی اور امریکی وفود 24 مارچ کو سعودی عرب میں ملاقات کریں گے۔العربیہ کے مطابق اس ملاقات میں یوکرین اور روس کے درمیان جزوی جنگ بندی تک پہنچنے کے امکان پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، توانائی کے مقامات بھی گفتگو ہوگی۔

یوکرین صدر نے اوسلو میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اگلی امریکی یوکرینی میٹنگ سعودی عرب میں پیر کو ہوگی۔ ہماری تکنیکی ٹیمیں موجود ہوں گی۔