یوکرین کی حمایت میں کمی بارے قیاس آرائیاں غلط،آئندہ سال 4 ارب فوجی امداد دینے کا منصوبہ ہے،جرمنی

133

برلن ۔21اگست (اے پی پی):جرمنی نے یوکرین کی حمایت میں کمی بارے قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا ۔ ڈی ڈبلیو کےمطابق جرمن چانسلر اولاف شولز نے کہا کہ وہ یوکرین کی حمایت جاری رکھیں گے اور حکومت نے آئندہ سال کیف کے لیے 4 ارب یورو بطورفوجی امداد مختص کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جو کسی بھی دوسرے یورپی ملک سے زیادہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس کے علاوہ گروپ آف سیون کے فیصلے کے مطابق یوکرین کو 50 ارب یورو قرضہ ملے گا جس پر سود کی رقم منجمد روسی اثاثوں سے حاصل ہونے والی رقم سے ادا کی جائے ۔