اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملکی معیشت ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے،
حقائق یہ ہیں کہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں غیر ملکی ترسیلات زر 12.5فیصد اضافے کے ساتھ 8 ارب ڈالر،برامدت 38 فیصد کے اضافے کے ساتھ 7 ارب ڈالررہیں، 30سال بعد کسی وزیراعظم نے زراعت پر توجہ دی ہےجس سے پاکستان فوڈ سیکورٹی میں سرپلس ہونے جارہا ہے۔
جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ ایف بی آر نے پہلی سہ ماہی میں 38 فیصد اضافے کے ساتھ 1395ارب کی ٹیکس وصولیاں کیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل برآمدات 28فیصد اضافے کے ساتھ4.437 ارب ڈالر رہیں۔
آئی ٹی کی برآمدات میں 42.7 فیصد اضافے کے ساتھ 635 ملین ڈالر کا اضافہ ہواہے جبکہ لارج سکیل مینوفیکچرنگ میں جولائی اگست کے پہلے 2 ماہ میں 7.5 فیصد اضافہ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ خریف کی فصلوں میں ابتدائی اطلاعات کےمطابق گنے کی پیداوار میں 25 فی صد اضافہ، مکئی 18% اضافہ ، کپاس 60% اضافہ،چاول18 فیصد اضافہ متوقع ہے،انشاللہ گندم کی آئندہ پیداوار میں بھی ریکارڈ اضافہ ہوگا۔