آپریشن ’’غضب للحق‘‘ کا آغاز فیصلہ کن اقدام ہے،وفاقی وزیر عبدالعلیم خان

اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے مواصلات اور صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن ’’غضب للحق‘‘ کا آغاز فیصلہ کن اقدام ہے، پاک فوج کے اس جرات مندانہ اقدام کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ وفاقی وزیرعبدالعلیم خان کا ایکس پر پیغام میں کہا کہ افغان بارڈر سے دہشت گردی اور دراندازی کی کاروائیاں ناقابل برداشت ہیں ۔ …

اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے مواصلات اور صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن ’’غضب للحق‘‘ کا آغاز فیصلہ کن اقدام ہے، پاک فوج کے اس جرات مندانہ اقدام کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

وفاقی وزیرعبدالعلیم خان کا ایکس پر پیغام میں کہا کہ افغان بارڈر سے دہشت گردی اور دراندازی کی کاروائیاں ناقابل برداشت ہیں ۔ انڈین پراکسیز یاد رکھیں ان کا حشر گزشتہ سال سے بھی زیادہ عبرتناک ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ قوم اپنے محافظوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، پاکستان زندہ باد، پاک فوج پائندہ باد۔

مزید خبریں