13.3 C
Islamabad
ہفتہ, مارچ 15, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںامریکا کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات ممکن ہیں، ایران

امریکا کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات ممکن ہیں، ایران

- Advertisement -

تہرا ن ۔14مارچ (اے پی پی):ایران نے کہاہے کہ امریکا کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات ممکن ہیں۔العربیہ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات ممکن ہیں۔ تاہم ان کا خیال ہے کہ اس سے بھی زیادہ اہم بات یہ ہے کہ مذاکرات کے لیے ارادہ موجود ہو اور منصفانہ معاہدے تک پہنچنے کے لیے مساوی حالات فراہم ہوں۔

انہوں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ امریکا کو ایران پر پابندیاں اٹھانا ہوں گی۔ انھوں نے واضح کیا کہ ہم صرف موزوں حالات میں بنا کسی دباؤ اور دھمکی کی صورت میں ہی براہ راست مذاکرات میں جا سکتے ہیں۔ایرانی وزیر داخلہ نے زور دیا کہ انتہائی دباؤ کی پالیسی غیر مؤثر ہے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572339

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں