13.3 C
Islamabad
ہفتہ, مارچ 15, 2025
ہومکھیل کی خبریںانجری مسائل ،انگلینڈ کے فاسٹ بائولر مارک ووڈ 4 ماہ کے لئے...

انجری مسائل ،انگلینڈ کے فاسٹ بائولر مارک ووڈ 4 ماہ کے لئے کرکٹ سے باہر

- Advertisement -

لندن۔14مارچ (اے پی پی):انگلینڈکی مردوں کی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بائولر مارک ووڈ انجری کے باعث 4 مہینے کیلئے کرکٹ سے باہر ہوگئے۔انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی)کے مطابق 35 سالہ انگلینڈ کے مارک ووڈ کو بائیں گھٹنے کی انجری کی تشخیص ہوئی ہے، انجری کی وجہ سے سرجری کی جائے گی۔انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے تصدیق کی ہے کہ فاسٹ باؤلر مارک ووڈ کو آئندہ چار ماہ کے لئے تمام طرز کی کرکٹ سے باہر کر دیا گیا ہے۔

حالیہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں افغانستان کے خلاف میچ میں مارک ووڈ کو انجری ہوئی تھی۔مارک ووڈ نے رواں سال جولائی کے آخر تک فٹنس بحال کرنے کو ہدف بنالیا، ان کاکہنا ہے کہ اتنے لمبے عرصے کےلئے کرکٹ سے باہر ہونے پر افسردہ ہوں۔مارک ووڈ نے کہا کہ مجھے پورا اعتماد ہے کہ میں جلد کرکٹ میں واپس آؤں گا۔انجری مسائل کے باعث مارک ووڈ کو آئندہ انڈین پریمیئر لیگ سے بھی خارج کر دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572445

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں