سعودی عرب میں 80 فیصد نوجوان اے آئی ٹولز استعمال کرتے ہیں، سروے

ریاض۔20جون (اے پی پی):سعودی عرب میں 80 فیصد بالغ افراد مصنوعی ذہانت کو کام میں لا رہے ہیں جبکہہر تین میں سے ایک شخص اسے باقاعدگی سے استعمال کرتا ہے۔عرب نیوز کے مطابق رواں سال مارچ میں ہونے والی اس سٹڈی میں ایک ہزار 59 بالغ افراد جبکہ مملکت میں موجود 370 کارباری رہنماؤں سے مصنوعی ذہانت کے استعمال کے بارے میں سوال پوچھا گیا تھا۔ ان افراد اور کاروباری …

Using AI tools

مزید خبریں

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کی ملاقات، پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پیر کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے ملاقات کی جس میں پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں پارلیمانی اداروں کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کہا گیا ۔ ملاقات میں عوامی مسائل کے حل اور قانون ساز اداروں کی موثر کارکردگی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی اداروں کے درمیان باہمی رابطوں اور تجربات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ مضبوط پارلیمانی ادارے ہی جمہوریت کے استحکام کی ضمانت ہیں، تمام قانون ساز اداروں کے درمیان باہمی مشاورت اور تجربات کا تبادلہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر کانفرنس پارلیمانی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے گلگت بلتستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین کے لیے انسٹیٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز میں تربیتی پروگرام کے انعقاد پر زور دیا اور انہوں نے عمران ندیم کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے پارلیمانی تعاون کے فروغ کے لیے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے کردار کو سراہا۔

12

ریاض۔20جون (اے پی پی):سعودی عرب میں 80 فیصد بالغ افراد مصنوعی ذہانت کو کام میں لا رہے ہیں جبکہہر تین میں سے ایک شخص اسے باقاعدگی سے استعمال کرتا ہے۔عرب نیوز کے مطابق رواں سال مارچ میں ہونے والی اس سٹڈی میں ایک ہزار 59 بالغ افراد جبکہ مملکت میں موجود 370 کارباری رہنماؤں سے مصنوعی ذہانت کے استعمال کے بارے میں سوال پوچھا گیا تھا۔ ان افراد اور کاروباری شخصیات سے گوگل کی ٹیکنالوجی اور ڈیٹا سروسز کے بارے میں تجربات پر بھی رائے لی گئی تھی۔سڈی سے پتہ چلا کہ کاروبار اور افراد مصنوعی ذہانت کا استعمال کر رہے ہیں۔

مملکت میں موجود 53 فیصد کاروبار اپنے کام کے لیے مصنوعی ذہانت کے استعمال کے لیے دستیاب آلات میں سے کم از کم ایک کو ضرور کام میں لا رہے ہیں۔سعودی عرب میں تقریبا 90 فیصد بالغ افراد کہتے ہیں کہ مصنوعی ذہانت میں سپر پاور بننا سب سے اہم ترجیح ہونی چاہیے جبکہ 88 فیصد کاروبار متفق ہیں کہ سعودی معیشت کے لیے مصنوعی ذہانت ایک اہم موقع ہے۔سٹڈی میں گوگل کے ’جمینائی‘ کے استعمال کو بھی دیکھا گیا جس میں 53 فیصد بالغ افراد کا کہنا تھا کہ انھوں نے مصنوعی ذہانت سے مدد لی تھی۔

ان میں سے ہر تین میں سے ایک شخص مصنوعی ذہانت کو روزانہ کی بنیاد پر استعمال میں لا رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق 86 فیصد کنندگان متفق ہیں کہ مصنوعی ذہانت کے آلات نے ان کی پیداوری صلاحیت میں اضافہ کیا۔پبلک سیکٹر میں 90 فیصد کارکنوں کا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت کے آلات کی مدد سے ان کی پیدواری صلاحیتوں میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ 70 فیصد نے کہا کہ اگر مصنوعی ذہانت کے آلات دستیاب نہ ہوں تو ان کا کام مشکل ہو جائے گا۔