26 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومقومی خبریںایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف (سی جی ایس)...

ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف (سی جی ایس) میجر جنرل محمد باقری کا جی ایچ کیو کا دورہ

- Advertisement -

راولپنڈی۔20جنوری (اے پی پی):ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف (سی جی ایس) میجر جنرل محمد باقری نے پیر کو پاک فوج کے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرسے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے کی موجودہ سلامتی کی صورتحال اور دو طرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو پہنچنے پر میجر جنرل محمد باقری نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھا کر پاکستان کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہیں جی ایچ کیو میں گرمجوشی سے خوش آمدید کہا گیا جہاں پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=548915

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں