پشاور۔ 18 جنوری (اے پی پی):عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے زیراہتمام باچا خان کی 37ویں اور رہبر تحریک خان عبدالولی خان کی 19 ویں برسی کی مناسبت سے ملک بھر میں تقریبات کا آغاز 20 جنوری سے ہوگا۔
اے این پی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق افتتاحی تقریب 20 جنوری بروزپیر کو صبح 10 بجے باچا خان مرکز پشاور میں منعقد ہوگی،
عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان تقریبات کا باقاعدہ افتتاح کریں گے،تقریب میں سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد سلیم خان، صوبائی صدر میاں افتخار حسین، جنرل سیکرٹری حسین شاہ یوسفزئی اور دیگر مرکزی و صوبائی قائدین شریک ہوں گے۔