بلو چستان، بلو چستان، شمالی اضلاع میں سردی کی شدت میں اضا فے کا امکان کی شدت میں اضا فے کا امکان

205
Meteorology Department

کوئٹہ۔ 18 جنوری (اے پی پی):بلوچستان کے مختلف علا قوں میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں سردی کی شدت میں اضا فے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے کم درجہ حرارت قلات میں منفی 3ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بیشتر علا قوں میں موسم خشک جبکہ شمالی بلو چستان میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے ،

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کو ئٹہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت صفر ڈگری سینٹی گر یڈ ریکارڈ کیا گیا، اس طرح بارکھان 6،دالبندین 4،گوادر14،خضدار5،تربت 16،سبی6،پسنی13،پنجگورمیں 8ڈگری کم سے کم ریکارڈ کیا گیا۔